سندھ

وزیر صحت سندھ کا ڈاکٹرز کے نسخوں کے برعکس اینٹی بائیوٹک دواؤں کی فروخت کا نوٹس

کراچی (خصوصی رپورٹ : کاشف شمیم صدیقی)

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے ڈاکٹرز کے نسخوں (Doctors prescription) کے برعکس اینٹی بائیوٹک (Antibiotic) دواؤں کی فروخت کا نوٹس لے لیا ہے۔ نگران وزیر صحت نے چیف ڈرگ انسپکٹر کو میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز (Pharmacies) کو چیک کرنے اور ہدایت نامہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

انہوں نے یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈاکٹرز کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک اور نارکوٹکس کنٹرولڈ دواؤں کی فروخت کو سختی سے روکا جائے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 41 کے تحت کاروائی کی ہدایت بھی ڈاکٹر خالد کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا اس حوالے سے تفصیلی طور پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیکشن 41 کے تحت کاروائی کی صورت میں ڈرگ سیل لائسنس کی تنسیخ/معطلی یا فارمیسی سیل کردی جائے گی، ریجنل ڈرگ انسپکٹر کراچی، صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کو بھی ایسے ہی ہدایت نامہ جاری کرنے کی درخواست کریں، ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دواؤں کی فروخت کے خلاف اردو، سندھی اور انگریزی زبان میں اشتہار جاری کیے جائیں، طبی ماہرین کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دواؤں کی فروخت سختی سے ممنوعہ قرار دی جانی چاہئیں۔

وزیر صحت سندھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اینٹی بائیوٹک دواؤں کے زیادہ استعمال سے اینٹی مائیکروبائیل (Antimicrobial) بڑھ رہا ہے، مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر اینٹی بائیوٹک دوائیں بیکٹیریا اور فنگی کی پیدائش کے خلاف غیر مؤثر ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You