اہم خبریںپاکستان

وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی

وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

آزاد کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا: وزیر داخلہ کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی۔

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں شخصیات کی ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔ذرائع کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی، ایف سی اہلکار نیلم جہلم، منگلا اورگل پورپاؤر ہاؤسزکی فول پروف سکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیرمیں ایف سی کے 6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے اور آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے ہوگی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، آزاد کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You