اہم خبریںپنجاب

وزیر اعظم عمران خان نےاسلام آباد ترنول میں نئی پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے ترنول میں بیت المال اور ترکی کی وزارت تقافت اور سیاحت کے اشتراک سے 100 بستروں پر مشتمل پناہ گاہ کا افتتاح کیا۔وزیراعظم عمران خان نے 2021 کی پہلی شام پناہ گاہ میں مستحق افراد کے ساتھ گزاری۔

ترنول پناہ میں غریب افراد کو ناشتہ اور کھانا فر اہم کیاجائےگا جبکہ خواتین کیلئے خصوصی طور پر 10 علیحدہ بستروں کا انتظام بھی کیا گیا ہے ،ترنول پناہ گاہ کے قیام کے بعد اسلام آباد میں پناہ گاہوں کی تعداد مجموعی طور پر 5 ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلی سطح اجلاس بھی ہوا۔اجلاس کو بتایا گیاکہ ا سمگلڈ تیل کی فروخت سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے کا سالانہ نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ اس وقت ملک میں 2094 پیڑول پمپس اسمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ انسداد اسمگلنگ سے محصولات میں اضافہ کرکے پیسہ غریب عوام پر خرچ کیاجائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You