اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم نے کرونا وائرس کے پیش نظر بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ ایکسپورٹرز کے لئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کیا گیا ہے۔

وزیراعظم منگل کو تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے ہوئے طبقے کاخیال رکھیں۔ دیہاڑی دار افراد کو مسائل نہیں ہونے چاہیں۔

اجلاس کے دوران معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو ملک کی موجودہ معاشی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں کھانے پینے اور اشیائے ضروریہ کی موجودگی پر اظہار اطمینان کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You