اسلام آباد: مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم سلیکٹڈ تو ہے، اب ریجکٹڈ بھی ہوگا، پاناما سے صرف اقامہ نکلا، جھوٹے الزامات پر حکمران آج شرمندگی کا سامنا کر رہے ہیں، بغیر تیاری آنے والے عوام کی زندگیوں سے کیوں کھیل رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے یوم تاسیس سے مریم نواز کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو مودی کا یار کہتے تھے، مودی کی جھولی میں کشمیر کا مقدمہ کون ہار کر آیا ؟ عمران خان کی نااہلی سے کشمیر مودی کی جھولی میں جاگرا، کمزور حکومت کی وجہ سے بھارت نے ہم پر وار کیا، جب نواز شریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی خود چل کر آتا ہے، جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہ رگ پر وار ہوتا ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے اعلان پر عمران خان کو اتنا ڈر تھا کہ مجھے گرفتار کرلیا، ہمارا تعلق پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ن سے ہے، ہمارے مخالف بھی آج نواز شریف کی زبان بول رہے ہیں، ن لیگ نے آزاد کشمیر کے کونے کونے کو ترقی سے سنوارا، ن لیگ نے نواز شریف کے ہاتھوں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف پر ریاستی دہشتگردی کا الزام لگایا گیا۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف نے الزامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، نواز شریف پر ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا، الیکٹڈ وزیراعظم کو پاناما کا الزام لگا کر گھر بھیجا گیا، نیب عدالت کا جج گھر آکر نواز شریف سے معافی مانگتا ہے، جج ارشد ملک نے نواز شریف سے کہا مجھے معاف کریں، نواز شریف نے کہا تھا تم سے ملک نہیں چلے گا، نواز شریف نے عمران خان کو کہا تھا جاؤ جا کر کرکٹ کھیلو، جو الزامات نواز شریف پر لگائے گئے تھے آج یہ خود ان کی زد میں ہیں