نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) چہلم امام حسین علیہ السّلام کے موقعے پر جلوسوں کا دورہ چھلم

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) چہلم امام حسین علیہ السّلام کے موقعے پر جلوسوں کا دورہ چھلم امام حسین علیہ السّلام کے موقع پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے نوابشاہ سٹی میں مرکزی جلوس اور اس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیااس دوران سیکیورٹی انتظامات، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی، راستوں کی کلیئرنس اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس کی جانب سے جلوس اور مجالس کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ انتہائی الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض ایمانداری، جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن و امان قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کنٹرول روم یا قریبی تھانے کو دیں۔



