سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور ڈپٹی کمشنر شہید

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوابشاہ اقبال احمد تنیو نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن عدیل احمد اور پولیس کے ہمراہ پرائیویٹ کینولا سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوابشاہ اقبال احمد تنیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن عدیل احمد اور پولیس نے اسپتال روڈ سمیت نوابشاہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کینولا سینٹرز کے خلاف کارروائیاں کیں اور ان مراکز سے موجود سامان قبضے میں لے لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقبال احمد تنیو نے بتایا کہ ضلع میں ایڈز کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بڑی وجہ غیر قانونی طور پر چلنے والی لیبارٹریاں اور کینولا سینٹرز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کی ہدایات کے تحت کینولا سینٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریاض شاہ اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے افسران بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You