سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد اور آئی سی ایم اے کے درمیان معیاری

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد اور آئی سی ایم اے کے درمیان معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے تاریخی مفاہمتی یاداشت پر دستخط طلباء میں تعلیمی قابلیت کے فروغ اور پیشہ ورانہ تعلیم کی ترویج کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیر آباد کے چیئرمین ڈاکٹر آصف علی میمن نے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMA پاکستان) کے سینئر ڈائریکٹر لال محمد لاکھن کے ساتھ بورڈ آفیس میں ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔ یہ یادداشت دونوں اداروں کے درمیان ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز ہے، جس کے تحت باصلاحیت اور مستحق طلباء کے لیے اسکالرشپس، علمی اعزازات، تحقیقی تعاون، اور تربیتی پروگرامز کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔ ایم او یو سائن کا مقصد تمام گروپس کے ٹاپ 10 پوزیشن ہولڈرز کے لیے 100 فیصد اسکالرشپ، 85 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کے لیے 75 فیصد اسکالرشپ، 75 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کے لیے 50 فیصد اسکالرشپ، تعلیمی بورڈ کے ملازمین اور ان کے قریبی عزیزوں کے لیے 25 فیصد اسکالرشپ، بورڈ کی سفارش پر ضرورت مند طلباء کے لیے پاکستان بیت المال کے تحت 50 مکمل اسکالرشپس جبکہ سالانہ تعریفی تقریب بورڈ اور پاکستان کے اشتراک سے ہر سال ایک تعریفی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ہر تعلیمی گروپ کے 100 بہترین طلباء کو اعزاز دیا جائے گا تحقیقی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لئے تعلیمی بورڈ آئی سی ایم اے پاکستان کے ساتھ تحقیقی منصوبوں میں اشتراک کر سکتا ہے۔ آئی سی ایم اے کے ملک بھر کے تربیتی پروگراموں میں تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کو 25 فیصد رعایت حاصل ہوگی اس موقع پر ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے یئرمین ڈاکٹر آصف علی میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ کا یہ وژن ہے کہ قابل اور ذہین طلبہ و طالبات کےحصولِ اعلی تعلیم اور کیریئر کے کی راہ میں پیسہ رُکاوٹ نہیں ہونا چاہئیے، اور مفاہمتی یادداشت ہمارے اس عزم کا مظہر ہے کہ ہم اپنے طلباء کو معیاری مواقع فراہم کریں اور ان کی کامیابیوں کو قومی سطح پر تسلیم کریں۔ ہمیں ICMA پاکستان جیسے ممتاز ادارے کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے، جو ہمارے طلباء کے لیے تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے نئے دروازے کھولے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے وژن کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اپنے طلباء کو قومی و عالمی سطح کے چیلنجز کے لیے تیار کریں اور انہیں ترقی کے روشن مواقع فراہم کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You