میرپور آزاد کشمیر۔۔۔۔منگلا پُل پر لاکھوں کی رشوت وصولی کی اطلاعات۔
(رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب)
ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم اور ایس پی انویسٹی گیشن میرپور راجہ اظہر تک رشوت کے باقاعدہ حصے پہنچنے کا انکشاف۔
سی آئی ڈی نیوز کی تہلکہ خیز خبر نے تھرتھلی مچا دی۔
کرونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں مال بردار گاڑیوں کو پاکستان کی حدود میں روک لیا جاتا ھے۔
رات کے اندھیرے میں ھزاروں روپے رشوت لیکر گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ملتی ھے۔ذرائع
حکومت آزاد کشمیر رشوت لیکر مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کو آزاد کشمیر میں داخلے کی اجازت دینے والے کرپٹ اھلکاروں کیخلاف کارروائی کرے۔ٹرانسپورٹروں کا پرزور مطالبہ