شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر جہلم پولیس کااشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
کیٹگری B کے 2 مفرور اشتہاری گرفتار
4 منشیات فروش گرفتار,مقدمات درج تفتیش جاری
ملزمان پابند سلاسل
تفصیلات کے مطابق:
1-حسن رضا SI انچارج چوکی کھیوڑہ,ساجد داؤد ASI چوکی کھیوڑہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے خیانت مجرمانہ کے مقدمہ نمبر 68 مورخہ 2019-02-22 بجرم 406 ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں عرصہ 1 سال سے مطلوب کیٹگری B کے 2 مفرور ملزمان 1-ملک عنصر سہیل ولد محمد بخش 2-محمد وقاص ولد محمد ریاض سکنائے پنڈدادنخان کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا.
منشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کی بھر پور کاروائیاں
بد نام زمانہ منشیات فروش گرفتار
2 ملزمان سے 2 کلو 530 گرام ہیروئن برآمد
1 کلو 350 گرام چرس برآمد
10 لیٹر شراب اور بر آمد
1-محمد شفیق ASI تھانہ سول لائن اور محافظ سیکٹر 6 نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حق نواز ولد محمد رمضان ساکن ڈھوک جیون تحصیل و ضلع جہلم سے 1 کلو 420 گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 3200 روپے بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.
2-محمد فیاض ASI تھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشتات فروش محمد عمران عرف بیلو ولد بشیر احمد ساکن محلہ اسلام پورہ ضلع جہلم سے 1 کلو 115 گرام ہیروئن بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.
3-محمد بابر ASI تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش آفتاب احمد ولد ظفر حسین ساکن نئی آبادی سوہاوہ ضلع جہلم سے 1 کلو 350 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.
4-مسعود احمد SI انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد منصب ولد عطاء محمد ساکن للہ بھروانہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 10 لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.
عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا