اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ممتاز برطانوی ماہر طبعیات، کاسمولوجسٹ اسٹیفن ہاکنگ کا 79 واں یوم پیدائش

آج ممتاز برطانوی ماہر طبعیات، کاسمولوجسٹ اسٹیفن ہاکنگ کا 79 واں یوم پیدائش ہے۔اسٹیفن ہاکنگ موٹر نیوران جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اٹھنے ، چلنے پھرنے اور بولنے کی صلاحیت کھو چکے تھے ، وہ مستقل طور پر ایک وہیل چیئر پر بیٹھے رہتے تھے اور ایک مخصوص کمپوٹر کے ذریعے بات چیت اور لکھنے پڑھنے کا کام کرتے تھے۔

اسٹیفن ہاکنک کی کتابوں میں سے، 1988 میں شائع ہونے والی کتاب ، اے بریف ہسٹری آف ٹائم ، کو بے پناہ مقبولت ملی اور اس کتاب نے دنیا بھر بے شمار لوگوں کی سوچ پر گہرے اثرات مرتب کیے ۔

اسٹیفن ہاکنگ کی زندگی اور ان کے علمی کام پر ایک درجن کے لگ بھگ فلمیں اور سیریز بن چکی ہیں ، انہی میں سے ایک فلم ،دی تھیوری آف ایوری تھنگ ،، ہے جو 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔میں نے یہ فلم دیکھی ہے جو ایک شاندار تجربہ تھا۔ بہت لوگ اسٹیفن ہاکنگ کو آئین اسٹائن کے بعد گزشتہ صدی کا دوسرا بڑا سائنسدان قرار دیتے ہیں۔

اسٹیفن ہاکنگ 8 جنوری 1942 کو پیداہوئے اور ان کی وفات 14 مارچ 2018 کو ہوئی ۔

اسٹیفن ہاکنگ کی دیگر اہم کتابیں ۔

1-Black Holes and Baby Universes and Other Essays (1993)

2-The Universe in a Nutshell (2001)

3-On the Shoulders of Giants (2002)

4-God Created the Integers: The Mathematical Breakthroughs That Changed History (2005)

5-The Dreams That Stuff Is Made of: The Most Astounding Papers of Quantum Physics and How They Shook the Scientific World (2011)

6-My Brief History (2013)

7-Brief Answers to the Big Questions

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You