اسلام آباد: ملک بھر میں یوم پاکستان آج سادگی سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے کے نعرے لگائے گئے۔
کرونا وائرس کے سبب آج یوم پاکستان کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد میں 23 مارچ کے حوالے سے ہونے والی مرکزی تقریب اور مسلح افواج کی پریڈ بھی نہیں ہوئی۔
دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں اور قونصلیٹ میں پرچم کشائی تقاریب اندورن خانہ منعقد کی جارہی ہیں جن میں سفارت کار اور اعلی افسران شریک ہیں۔
ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقریب منعقد ہونا تھی جس میں صرر عارف علوی نے کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کو سول و فوجی اعزات سے نوازنا تھا تاہم اس تقریب کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔