اہم خبریںپاکستان

ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت، ملازمت سے برخاست۔

ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت، ملازمت سے برخاست۔

یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے لیکچرار کی برطرفی کا فیصلہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے جس کے بعد سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو ملازمت سے برخاست کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار عبدالحسیب پر ہراسانی کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں جس کے بعد اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو نوکری سے فارغ کردیا۔نوکری سے نکالے گئے لیکچرار عبدالحسیب پر 4 فروری کو ملاکنٍڈ یونیورسٹی میں اردو ڈپارٹمنٹ کی ایک طالبہ نے اغواء اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمہ اندارج کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ملزم لیکچرار کو معطل کرکے معاملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔گزشتہ روز یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے لیکچرار کی برطرفی کا فیصلہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔یونیورسٹی کے ترجمان معراج نے میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیکچرار کی برطرفی کا فیصلہ سنڈیکیٹ اجلاس میں ہوا ہے اور پیر تک اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You