
کراچی: کورونا سے متاثرہ ہونے والی معاشی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں، 58 فیصد متاثرہ صنعتوں میں سے 53 فیصد نے دوبارہ کام شروع کردیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اپریل سے جولائی 2020 کے دوران کورونا کے باث 2 کروڑ 73 افراد کا روز گار متاثر ہوا، اس عرصے میں 67 لاکھ افراد کی آمدنی بھی کم ہوئی جبکہ ایک کروڑ 70 70 لاکھ گھریلوں افراد کی آمدنی بھی متاثر ہوئی ۔
دوسری جانب اگست سے نومبر 2020 کے دوران لاک ڈاون میں نرمی کے سبب کاروباری سرگرمیاں ایک بار بحال ہونا شروع ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق 58 فیصد متاثرہ صنعتی شعبے میں سے 53 فیصد نے ایک بار پھر کام شرع کردیا، تعمیراتی شعبے 59 فیصد متاثرہ میں سے 54 فیصد بحال، ٹرانسپورٹ کے 55 فیصد متاثرہ میں سے 49 فیصد جبکہ ہول سیلز اینڈ ریٹیل سیکٹر کے 44 فیصد متاثرہ حصے میں سے 41 فیصد نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔