اہم خبریںپاکستان

مشکل وقت میں قوم کی خدمت کیلئے پرعزم ہوں’، وزیر داخلہ کا تنخواہ نہ لینےکا فیصلہ

مشکل وقت میں قوم کی خدمت کیلئے پرعزم ہوں’، وزیر داخلہ کا تنخواہ نہ لینےکا فیصلہ۔

الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی حیثیت سےقوم کی خدمت کرنےکا اعزاز حاصل ہوا۔وزیر داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کو قلمدان سونپے جانے کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔11 مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا اور وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی ہوا۔وزارت ملنے کے بعد محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی حیثیت سے قوم کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ میں نے اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باعث اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا، صدرآصف زرداری کےفیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You