پنجاب

مشرق وسطی کے ساتھ تجارتی خسارے میں 19فیصد اضافہ لمحہ فکریہ ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مشرق وسطی کے ساتھ تجارتی خسارے میں 19فیصد اضافہ لمحہ فکریہ ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

تجارتی خسارہ 3 ارب 11 کر و ڑڈالر سے بڑھ کر 3 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے:چیئرمین
پاکستان خلیجی ممالک کو چاول،ملبوسات اور پھل برآمد کرتا ہے ان سے فائدہ اٹھایا جائے:گفتگو
ملک میں وسائل کی غیر منصفانہ اور ذاتی مفادات پر مبنی تقسیم کی وجہ سے معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں
بڑھتے تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے پٹرولیم درآمدات میں کمی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتا ز قریشی کی مشرق وسطی کے ساتھ تجارتی خسارے میں اضافے پر گفتگو

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مشرق وسطی کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھنا لمحہ فکریہ ہے،سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 3 ارب 11 کر و ڑڈالر سے بڑھ کر 3 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے،تجارتی خسارے میں 19فیصد سے زائد اضافے کی وجہ پٹرولیم درآمدات میں اضافہ ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان خلیجی ممالک کو چاول،ملبوسات اور پھل برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے ان سے فائد ہ اٹھانے کی ضرورت ہے،بڑھتے تجارتی خسارے پر قابو پانے کے لیے نہ صرف پٹرولیم درآمدات میں کمی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے بلکہ خلیجی خطے میں واقع تجارتی خلا کو بھی پُر کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مشرق وسطی کے ساتھ تجارتی خسارے میں اضافے پر گفتگو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو رب تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے سرفراز فرمایا ہے مگر ان وسائل کی غیر منصفانہ اور ذاتی مفادات پر مبنی تقسیم کی وجہ سے معاشی مسائل کا سامنا ہے اگر ان فرسودہ روایات کو نہ بدلا گیا تو آنے والے سالوں میں پریشانیاں مزید بڑھ جائیں گی۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے لئے سیاستدانوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو ذاتیات کو ایک طرف رکھتے ہوئے بلا تفریق آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہو۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
14-11-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You