مسجد اقصی میں یہودی عبادت گاہ بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہے۔اکرام الدین

مسجد اقصی میں یہودی عبادت گاہ بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہے۔اکرام الدین
یہودی وزیر کا بیان مشرق وسطی اور عالمی امن سے کھیلنے کے مترادف ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے مسجد اقصی میں یہودی عبادت گاہ بنانے کے اعلان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہودی وزیر کا بیان پورے عالم اسلام اور امن چاہنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے دائیں بازو کے قدامت پسند وزیر اتمار بن گویر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ کچھ کر سکے تو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں یہودی عبادت گاہ ضرور بنائیں گے۔اسرائیلی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی ، اسلامی اور قانونی حیثیت ہے، یہودی وزیر کا بیان مشرق وسطیٰ اور عالمی امن سے کھیلنے کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت گاہ بنانے کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کا بیان پورے عالم اسلام اور امن چاہنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اسلامی تعاون کی تنظیم اور اقوام متحدہ کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کو ختم کرنے کی کوئی بھی سازش دنیا کے امن کو تباہ کرنےکے مترادف ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی وزیر کے اس بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، اسرائیل کی سفاکیت اور بربریت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔



