اہم خبریںپنجاب

مریم نواز کی زیر صدارت نون لیگ کا اجلاس، لانگ مارچ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کا اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا جس میں مریم نواز سمیت پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہے۔ اجلاس میں لانگ مارچ، سینیٹ الیکشن سمیت سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم مشاورتی اجلاس میں حمزہ شہباز لاہور سے آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں 26 مارچ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ، مجموعی ملکی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ حکومت مخالف تحریک میں شدت لانے سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔ حالیہ سینیٹ انتخابات کے دوران اپوزیشن کی حکمت عملی اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق لائحہ عمل تیارکرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی، امیر مقام، حافظ حفیظ الرحمان کے علاوہ انجینئر خرم دستگیر، طارق فضل چودھری، جاوید۔لطیف، مرتضی جاوید عباسی اور مفتاح اسماعیل بھی شریک ہیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You