اہم خبریںپاکستان

مریم اورنگزیب کا جہانگیر اور خسرو بختیار کی آٹے و چینی کی ملوں کی تلاشی کا مطالبہ

لاہور: مریم اورنگزیب نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی آٹے اور چینی کی ملوں کی تلاشی کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا آٹا، چینی چور اور مہنگائی مافیا کی سربراہی وزیراعظم کر رہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو بتایا جائے جہانگیر ترین نے کیوں اور کتنی چینی برآمد کی ؟ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی چینی اور آٹے کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی ؟ عوام کی روٹی، چینی اور آٹا چھین کر دوستوں کی جیبیں کیوں بھری جا رہی ہیں ؟ ایک سال میں 13 ہزار ارب کا قرضہ کس کی جیب میں گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عوام کو بتایا جائے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟ دوائیوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافے سے کمایا گیا مال کس کی جیب میں گیا ؟ آپ کے دوستوں نے آپ کے ساتھ مل کر کتنی چینی باہر بھجوائی، عمران صاحب چینی چور، منافع خور اور ذخیرہ اندوز اپنے دوستوں کے خلاف کب کاروائی کریں گے ؟ بیرون ملک چینی بیچ کر اربوں کمانے والے اب چینی باہر سے منگوا کر پھر تجوریاں بھر رہے ہیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You