سوہاوہ
مرکزی جامع مسجد اہل حدیث سوہاوہ میں سالانہ سیرت رحمت عالم کانفرنس 24 نومبرکو ہوگی

مرکزی جامع مسجد اہل حدیث سوہاوہ میں سالانہ سیرت رحمت عالم کانفرنس 24 نومبرکو ہوگی۔
بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز مغرب منعقد ہونے والی اس کانفرنس سے جید علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔
مرکزی جامع مسجد اہل حدیث سوہاوہ میں سالانہ سیرت رحمت عالم کانفرنس 24 نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز مغرب منعقد ہوگی، یہ کانفرنس جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور نائب امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالحمید عامر کی زیر صدارت ہوگی، جس میں انٹرنیشنل سپیکر اور سوشل میڈیا پر کتاب و سنت کے عظیم ترجمان مولانا قاری ابوانشاء خلیل الرحمن جاوید آف کراچی اور مقرر ذیشان مولانا قاری الطاف الرحمن شاکر آف منڈی بہاؤالدین خطاب فرمائیں گے۔




