گجرات

مرشد الوقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری، کے دستِ مبارک پر غیر مسلم کا قبولِ اسلام

مرشد الوقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری، کے دستِ مبارک پر غیر مسلم کا قبولِ اسلام مدرسہ قادریہ فاضلیہ ساہنوال میں ایمان افروز منظر، نومسلم سلسلہ قادریہ فاضلیہ میں بھی شامل

گجرات ( عبدالرحمن قادری) مدرسہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف ساہنوال، ضلع گجرات میں روحانیت سے لبریز ایک ایمان افروز تقریب منعقد ہوئی جہاں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مرشد الوقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری، سجادہ نشین دوازدہم دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف کے دستِ مبارک پر کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہونے کی سعادت حاصل کی۔پر وقار اور روحانی فضا میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں علما، طلبہ اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نو مسلم نے نہایت خلوصِ دل سے توبہ کا اظہار کرتے ہوئے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کیا اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں اس نے سلسلہ عالیہ قادریہ فاضلیہ میں بیعت بھی کی۔مرشدِ کریم قبلہ آپ جی سرکار نے نومسلم کا اسلامی نام “غلام غوث” رکھا اور اسے اپنی خصوصی شفقتوں اور دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر آپ نے فرمایا کہ ہدایت اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جسے وہ اپنے خاص بندوں کے نصیب میں لکھ دیتا ہے۔
صوفیائے کرام کی تعلیمات ہمیشہ محبت، رواداری، اخلاق اور کردار کی بلندی پر مبنی رہی ہیں۔ برصغیر میں اسلام کی اشاعت میں اولیائے کاملین اور سلاسلِ طریقت کا بنیادی کردار رہا ہے، جہاں تلوار نہیں بلکہ کردار کی روشنی نے دلوں کو مسخر کیا۔ دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ کی روایت بھی اسی روحانی تسلسل کی امین ہے، جہاں اصلاحِ باطن، ذکر و فکر اور اتباعِ سنت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔شرکاء نے اس ایمان افروز لمحے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے تصوف کی روحانی تاثیر اور اسلام کی آفاقی تعلیمات کا عملی مظہر قرار دیا۔ مرشدِ وقت نےنومسلم کے لیے خصوصی دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ اسے دینِ اسلام پر ثابت قدم رکھے، ایمان پر خاتمہ نصیب فرمائے اور اسے دین و ملت کے لیے باعثِ خیر بنائے۔تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں امتِ مسلمہ کی سلامتی، اتحاد اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ حاضرین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرشدِ کریم حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری کا سایۂ عاطفت و شفقت ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور سلسلہ عالیہ قادریہ فاضلیہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You