خیبرپختون خواہ

مائننگ اینڈ منرلز بل میں ایسا کچھ نہیں جس سےصوبے کونقصان ہو: مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ میرے علم کے مطابق مائننگ اینڈ منرلز بل میں ایسا کچھ نہیں جس سے صوبے کو نقصان ہو، اس بل کے تحت ایک ریگولیٹری اتھارٹی اور ایک اپیلٹ کونسل قائم ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ اگر اس بل میں کچھ خلاف قانون ہوگا تواس کو نکال دیں گے، کسی بھی صورت میں صوبے کے حقوق وفاق کو نہیں دے سکتے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں مختلف معدنیات کی 3 ہزار 5 سو سے زائد کانیں ہیں، نئے قانون سے 1 ہزار سے زائد مزید کانوں پر کام شروع ہو جائے گا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ 9 ماہ سے وفاق پن بجلی کی مد میں صوبے کو ماہانہ 3 ارب دے رہا ہے، آئل اینڈ گیس رائلٹی کی مد میں وفاق نے 14 میں سے تقریباً 11 ارب کی ادائیگی کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You