اہم خبریںپاکستان

لاپتہ صحافی وحید مراد کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد سے لاپتہ صحافی وحید مراد کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

صحافی وحید مراد کی ساس عابدہ نواز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی جی اور ایس ایچ او کراچی کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رات دو بجے کالی وردی میں ملبوس افراد جی ایٹ میں واقع گھر آئے، 2 پولیس کی گاڑیاں بھی ان کے ساتھ نظر آرہی تھیں، کالی وردی میں ملبوس لوگ وحید مراد کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ان کے گھر آئے افراد نے اہل خانہ سے بدتمیزی بھی کی، واقعہ کے بعد کراچی کمپنی تھانے میں درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔

وحید مراد کی ساس کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وحید مراد کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے اور غیر قانونی طور پر اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You