
لانڈھی 89 محمدنگر بھٹونگر دھوبی گھاٹ ڈیلکس میڈیسن کمپنی کی طرف جانے والے ڈبل روڈ پر روڈ کارپیٹنگ کا کام گزشتہ 29 سے مکمل بند
کراچی
(ڈپٹی بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
شہرقائدکےعلاقےلانڈھی 89 محمدنگر بھٹونگر ڈیلیکس میڈیسن کمپنی کی طرف جانے والے ڈبل روڈ پر روڈ کار پیٹنگ کا کام 29 روز سےبند، ٹھیکے دار فرار سیاسی نمائندے اپنی اپنی سیاسی نمائش جاری رکھے ہیں انتظامیہ کی طرف سے لاپرواہی کا شاندار مظاہرہ عوام پریشانی میں مبتلا تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقہ لانڈھی 89 بھٹونگر محمدنگر دھوبی گھاٹ ڈیلکس میڈیسن کمپنی کی طرف جانے والے ڈبل روڈ پر سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر سابق ممبر سندھ اسمبلی PS.89 و پارلیمانی سیکٹری بلدیات امور
محمد سلیم بلوچ کےفنڈ سے روڈ کار پیٹنگ کا کام مکمل بند ہو چکا ہے جس کی وجہ فنڈز کی عدم ادائیگی بتائی جاتی ہے تعمیراتی کمپنی کام ادھورا چھوڑ کر غائب۔ڈاکٹر رمضان آرائیں کلینک سے دھوبی گھاٹ تک نیو پانی کی لائن ڈال کر کنکشن بھی چالو نہیں کیا،لانڈھی 89 دھوبی گھاٹ ڈیلکس میڈیسن کمپنی کی طرف جانے والا ڈبل روڈ بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس کی مرمت ایک خواب بن چکا،پوراروڈ مکمل طور پر اکھیڑ کر رکھ دیا گیا ٹھیکیدار غائب، ڈیلکس میڈیسن کمپنی سے اٹک پمپ کی طرف جانے والا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،لانڈھی محمدنگر بھٹونگر کی عوام نے خدمت گاری کے دعویداروں حکومت وقت کے حکمرانوں سمیت متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث یا سیاست کی بھینٹ چڑھنے والے نامکمل منصوبوں کو مکمل کروانے میں بھر پور کردار ادا کریں تاکہ لانڈھی 89 محمدنگر بھٹونگر کےمکین سکھ کا سانس لے سکیں