گجرات

لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن 08ملزمان

لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن
08ملزمان گرفتار، رائفل کلاشنکوف،4 عدد پسٹل30بوراور 25 لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰSI محمد احسان نےASI طاری محمود اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم تصورحسین کوگرفتارکرکے ناجائزاسلحہ رائفل کلاشنکوف برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروئی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ رضوان ساکن ٹھیکریاں 2۔ اشتیاق ساکن چک سکندر3۔ ذیشان ساکن بوڑابانٹھ4۔ ذیشان ساکن دلانوالہ 5۔ رضوان ساکن شاہجہانیاں 6۔ سانول ساکن کھاریاں 7۔ علی حیدر ساکن جھنڈے والی شامل ہیں۔ جن کے قبضے سے مجموعی طور پر4 عدد پسٹل 30بوراور25 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You