اہم خبریںپاکستان

قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب ویونیورسٹیز چانسلر چودھری محمد سرور نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے تمام جامعات میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔ تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کیساتھ قرآن پڑھائیں گے۔

قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔ قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You