اہم خبریںپاکستان

فواد چودھری کا ایک بار پھر پارلیمان کا براہ راست سیشن نہ بلانے کا مشورہ

اسلام آباد: فواد چودھری نے ایک بار پھر پارلیمان کا براہ راست سیشن نہ بلانے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کئے جائیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر اس بات پر زور دوں گا کہ پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کیا جائے، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے ہم احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، پارلیمنٹ کے جو سیشن براہ راست منعقد ہوئے اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You