اہم خبریںپاکستان

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کر دی ،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے، پٹرول کی قیمت 10 روپے فی لٹر کمی کے بعد 249.10 روپے فی لٹر ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 249.69 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کم ہو کر 141.93 روپے ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 15 پیسے فی لٹر کم ہو کر 158.47 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You