سندھ

عنوان: کے پی سی کے کروڑوں روپے کے منصوبے بند

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: کے پی سی کے کروڑوں روپے کے منصوبے بند

کراچی پریس کلب میں گزشتہ چند ماہ میں بننے والے تنقیدی اصلاحی پلیٹ فارم نے اب صحافی تنظیم ھو یا گروپ سب کو جمہوری اقدار جمہوری انداز میں قائم رکھنے کیلئے غلطیوں کوتاہیوں کی نشاندہی کراتے ھوئے درست اور بہتر سمت کیجانب رواں دواں رکھا ہوا ھے یہ پلیٹ فارم ھے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل دستور گروپ,کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے تشویش کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی نے کروڑوں روپے کے منصوبے بند کردیئے اس بات کاانکشاف سیکرٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی نے چھ اپریل سنہ دو ہزار اکیس کو اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں کیا ہے جبکہ کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کو بھی کروڑوں روپے کے منصوبوں کی بندش سے متعلق مبینہ طور پر لاعلم رکھا گیا ہے۔ دستور گروپ آف کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے سیکرٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی کے اس بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہیکہ فوری طور پراس اہم معاملے کوممبرزگورننگ باڈی کراچی پریس کلب کے علم میں لایا جائے اور انہیں اعتماد میں لیا جائے نیز کراچی پریس کلب کےمعزز ممبران کو بھی کروڑوں روپے کے بند کئےگئے منصوبوں کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا جائے دستورگروپ نے اس عمل کو سراہا ھے کہ نئی باڈی کی ترجیحات میں ہاؤسنگ اسکیم شامل ہیں تاہم کروڑوں روپے کے دیگر منصوبے بند کرنے پر تشویش و حیرت کا بھی اظہار کیا ہے۔ دستور گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کو نظر انداز کرنے انہیں لاعلم رکھنے اور انہیں اعتماد میں نہ لینے کی غیر آئینی روایت دن بدن زور پکڑتی جارہی ہے جو کہ ایک غیر جمہوری غیر آئینی اقدام ہے اور قابل تشویش بھی ہے۔ دستور گروپ نے کہا ہے کہ گذشتہ سال بھی کلب امریکی معاہدے میں کراچی پریس کلب گورننگ باڈی کو لاعلم رکھا گیا تھا جس پر دی ڈیموکریٹس کی کور کمیٹی نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ دستور گروپ نے زور دیا ہے کہ کراچی پریس کلب کے تمام معاملات آفس بیررز اور ممبرزگورننگ باڈی مل کر آئین کے مطابق چلائیں آئین سے رو گردانی ہرگز ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

کالمکار: جاوید صدیقی

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You