کالم/مضامین

عنوان: پاک افواج ‘ بے مثل و بے مثال

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: پاک افواج ‘ بے مثل و بے مثال

فوج چوبیس گھنٹے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے، اندرونی دشمنوں کا صفایا کرنے اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں مصروف عمل ہے۔ اس مقصد میں ہمارے فوجی جوان برفیلے پہاڑوں پر موسموں کا مقابلہ کرتے ہوئے دن رات مادر وطن کا دفاع کرنے کیلئے ہر وقت مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دلیری سے سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھتے ہیں۔ فوجی جوان سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ فوجی جوان جان ہتھیلی پر رکھے ہوئے ہیں انہیں موت کا خوف ہوتا ہے نہ دشمن کی بڑی فوج اور جدید ہتھیاروں کا ڈر وہ مادر وطن کی حفاظت کے عظیم مقصد سے ایک لمحہ بھی غافل نہیں ہوتے۔ ہمارے فوجی جوان ہر وقت دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر خطرات کا مقابلہ کرتے ہیں۔ فوجی جوان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ ہمارے فوجی جوان اپنا آرام قربان کرتے ہیں تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔ ہماری فوج اپنا آج ہمارے بہتر کل کیلئے قربان کر رہی ہے۔ فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اندازہ لگانے کیلئے یہ نئی درجہ بندی ہی کافی ہے کیونکہ ہر طرف سے دشمنوں میں گھرے ہوئے، معاشی مسائل سے دوچار اور وسائل کی کمی کے شکار ملک کی فوج عالمی سطح پر مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ وسائل کے اعتبار سے دنیا کی بہترین افواج کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو شاید یہ دو تین فیصد سے زیادہ نہیں ہو گا لیکن اس کے باوجود افواج پاکستان نے مسلسل محنت، پیشہ وارانہ مہارت، جوش و جذبے، لگن اور مادر وطن کے دفاع میں دن رات ایک کرتے ہوئے عالمی سطح پر بھی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ مضبوط فوج ہی محفوظ ملک کی ضمانت ہے۔ دشمن ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے منصوبے بناتا رہتا ہے۔ ان حالات میں فوج کے پاس آرام کا کوئی وقت نہیں ہے۔ انہوں نے ہر قسم کے حالات میں دفاع وطن کو یقینی بنانا ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، خوشی کی بات ہے کہ فوج نا صرف اپنی ذمہ داریاں عمدہ و احسن انداز میں نبھا رہی ہے بلکہ وہ دنیا کا مقابلہ بھی کر رہی ہے۔ حالیہ ددجہ بندی ہر پاکستانی کے لیے باعث اطمینان ہے کہ مشکل حالات کے باوجود ملکی دفاع پر کسی قسم کے سمجھوتے کے بجائے ہماری دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان دنیا کی افواج میں اپنی شناخت کو بہتر کرتے ہوئے ترقی کی طرف سفر کر رہا ہے۔ آئی ایس آئی کا شمار بھی دنیا کے بہترین اور قابل حساس اداروں میں ہوتا ہے۔ ہم اپنی اس ایجنسی کے کردار کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے بہترین انداز میں خدمات انجام دی ہیں کاش کہ ہمارے سیاستدان بھی فوج کی اس کارکردگی، پیشہ وارانہ مہارت، انتھک محنت، مقصد سے محبت اور دنیا پر اپنی دھاک بٹھانے کے جذبے سے کچھ سیکھیں۔ وہ ہر وقت فوج کو سیاسی معاملات میں ملوث کرتے رہتے ہیں اس کے باوجود کہ اندرونی سطح پر فوج کو مختلف معاملات میں الجھانے کی کوشش کی جاتی ہے فوج غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنا کام کر رہی ہے۔ ان حالات میں جب ہر طرف سے مسائل نے گھیرا ہو ہے فوج نے ثابت کیا ہے کہ مقصد کے ساتھ سچی لگن ہو تو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر ہماری فوج مشکلات کے باوجود کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے تو دیگر اداروں کو بھی اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ مسائل اور وسائل کی کمی کا رونا رونے کے بجائے وسائل پیدا کرنے اور مسائل کم کرنے کیلئے کام کیا جائے تو مشکلات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ہمارے سیاستدانوں کیلئے بھی ایک سبق ہے کہ وہ متحد ہو کر ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کام کریں تو پاکستان صرف دفاع ہی نہیں ہر شعبے میں ترقی کرسکتا ہے۔ افواجِ پاکستان کی منزل درجہ بندی میں دسواں نمبر ہرگز نہیں ہے یہ فوج دنیا کی بہترین فوج ھے۔ ہمیں اپنی فوج کو ہر سطح پر سپورٹ کرنا چاہئے اور انہیں وسائل مہیا کرنا چاہئے تاکہ وہ ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے اور دشمنوں کو بے بس کرنے کیلئے کام کرتی رہے۔سیاسی رہنماؤں کو سوچنا ہوگا کہ انہوں نے مکی دفاع کیساتھ ساتھ ملکی معیشت کو کیسے مضبوط بنانا ہے یہ ملک ہم سب کا ہے اس ملک کے تمام شعبوں اس ملک کے تمام اداروں کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ افواجِ پاکستان کی طرف سے اگر نئے معیار مقرر کئے جارہے ہیں تو ہمیں اپنی فوج سے سیکھتے ہوئے دیگر شعبوں میں بھی ایسے تجربات کرنے چاہئیں تاکہ ملک حقیقی معنوں میں ترقی کرسکے اور عام آدمی کی زندگی آسان ہوسکے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم اس کے دفاع کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔ الله اس ملک کو تاقیامت قائم و دائم رکھے، اس ملک کو اسلام کا قلعہ بنائے، اس ملک کو عالمِ اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے، اس ملک کو عالم اسلام کی رہنمائی کی توفیق عطاء فرمائے، اس ملک کو دنیا میں اسلام کا جھنڈا لہرانے کی توفیق عطاء فرمائے۔

آمین ثما آمین۔۔۔ پاک آرمی زندہ باد ‘ پاکستان پائندہ باد

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You