عنوان:فاطمہ بھٹو کا پاکستانی عوام کے نام کھلا خط۔

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان:فاطمہ بھٹو کا پاکستانی عوام کے نام کھلا خط۔۔۔!!
موجودہ پاکستانی سیاسی تناظر کی روشنی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور روحِ رواں ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے پاکستانی عوام کے نام ایک کھلا خط لکھا ھے خط کا متن اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ فاطمہ بھٹو لکھتی ہیں کہ عمران خان لاکھ برا سہی مگر وطن فروش نہیں ھے۔میرے دادا ذوالفقار علی بھٹو نے بارھا مرتبہ بتایا تھا کہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی عالمی سازش ھو رھی ھے جس میں امریکہ سرمایہ کاری کررھاھے میرے سیاسی حریفوں فضل الرحمان کے والد مفتی محمود اور نواز شریف کے روحانی باپ جنرل ضیاء الحق کے ذریعے مجھے نکال دیا جائے گا۔ اس وقت بھی سارے وطن فروش اکٹھے ھوگئے تھے اور امریکی سرمایہ کے نتیجے میں نو پارٹیوں کا پاکستان نینشنل الائنس بنایا جن کا سربراہ فضل الرحمن کا والد مفتی محمود بنا اور نو ستاروں کے جھنڈے تلے انھوں نے امریکہ کی آشیرباد سے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگوادی مگر
بعد میں جنرل ضیاء نے ان وطن فروشوں کو بھی جھنڈی کرادی اور خود مارشل لا نافذ کرکے صدر بن بیٹھا۔البتہ اپنے لے پالک بیٹے نواز شریف کو پہلے وزیر خزانہ بنایا پھر اس کے مرنے کے بعد اسے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم بنادیا گیا تا کہ بینظیر کی حکومت نہ بن سکے۔ اسی دوران ضیاء نے ایم کیو ایم بھی بنائی میرے دادا ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا ’ویتنام کے اندر امریکہ کی حمایت نہ کرنے اور اسرائیل کو تباہ کرنے کیلئے میں نے عربوں کا ساتھ دیا جس کی وجہ سےامریکہ مجھے معاف نہیں کرے گا۔بالکل یہی صورت حال آج بھی ھے امریکہ، عمران خان کو یوکرائن کی حمایت اور روس کی مخالفت کرنے کو کہہ رھا ھے۔ ایک تقریر میں میرے دادا نے اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ سائرس وینس کی طرف سے لکھا گیا ایک خط بھی لہرا کے دکھایا تھا جس میں بابا ذوالفقار علی بھٹو کو جان سے مار دینے اور پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔دادا جان نے پبلک سے کہا تھا کہ مجھے ھی نہیں ملک پاکستان کو بھی خطرہ ھے۔
میرے دادا پر نواب محمد احمد خان قصوری کے قتل کا جھوٹا مقدمہ چلایا گیا عدالت میں اپنے بیان میں دادا جان نے کہا کہ ’ان کے ساتھ یہ سب کچھ اس لیئے ہورہا ہے کیونکہ بھٹو نے پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بنانے کا ارادہ کرلیا تھا اور امریکی وزیر خارجہ ھنری کسنجر کی وارننگ کے باوجود جب میرے دادا نے ایٹمی پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا تو ھنری کسنجر نے واشگاف دھمکی دی۔بھٹو تمھیں ایک خوفناک مثال بنادیا جائیگا۔پاکستانیو پھر آپ نے دیکھا کہ میرے دادا کو آج کے وطن فروش فضل الرحمان اور نوازشریف کے باپوں نے پھانسی لگوا کر اگلی کئی دھائیوں تک امریکہ کی چاکری کا تمغہ اپنے سینے سے لگالیا اور آج بھی لگایا ھوا ھے پھر انھیں وطن فروشوں سے مل کر زرداری نے میرے باپ مرتضٰی بھٹو اور پھوپھی بینظیر بھٹو کو قتل کرایا تاکہ اس کی دولت اور سیاسی میراث پر جعلی وصیت کے تحت قبضہ کر سکے اور وہ کرچکا ھے۔ اس سے پہلے بلاول کے نئے رشتہ دار نواز شریف اور فضل الرحمان نے میرے دوسرے چچا میر شاھنواز کو فرانس میں زھر دے کر مروا دیا اور میں اپنے اکلوتے بھائی جونئیر مرتضٰی بھٹو کو بھی قتل ھونے سے بچانے کیلئے پاکستان سے باھر رھنے پر مجبور ھوگئی۔ عمران خان سے میرے لاکھ سیاسی، نظریاتی اختلافات سہی مگر میں گواھی دیتی ھوں کہ وہ باقی وطن فروشوں جیسا نہیں ھے۔ خود ایماندار ھے مگر اسکی ٹیم بے ایمان ہے جو باقی پارٹیوں سےبھی ملے ھوئے ھیں۔ ستائیس مارچ سنہ دو ہزار بائیس کے جلسہ میں عمران خان نے جس طرح خط لہرایا وہ سو فیصد سچ ھے جس میں امریکہ نے عمران خان کو دھمکی دی ھے کہ نوازشریف، زرداری اور فضل الرحمان کے خلاف مقدمات ختم کرے اور نئے الیکشن کا اعلان کرے یا استعفیٰ دے۔
روس اور چین سے تعلقات توڑ کر امریکہ کو پاکستان میں فضائی اڈے فراھم کرے ورنہ عمران سمیت پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔ حرف بہ حرف ویسا ھی خط جیسا میرے دادا ذوالفقار بھٹو کو لکھا گیا تھا۔ بس وقت اور عہدیدار تبدیل ہوچکے ھیں۔
پاکستانیو کیا آپ تبدیل نہیں ھونا چاھیں گے؟ امریکہ کے ٹھونسے ھوئے غلاموں کے غلام رھو گے یا غیرت مند ایٹمی قوت کے مالک پاکستانی؟ فیصلہ آپ پر۔مگر یاد رکھیں دادا ذوالفقار علی بھٹو کو مروانے میں عدلیہ پیش پیش تھی دعا کریں آج کی عدلیہ وہ غلطی عمران خان پر نہ دہرائے۔ مزید وہ لکھتی ہیں کہ میں اپنا فیس بک اکاونٹ ڈائریکٹ نہیں چلاتی بلکہ ٹویٹر چلاتی ھوں۔ فیس بک پر میری اپروول سے میری ٹیم پوسٹنگ کرتی ہے جس وجہ سے میں آپ کے پرائیویٹ پیغامات کا جواب دینے سے قاصر ھوں ۔ شکریہ پاکستان کی بیٹی۔ فاطمہ بھٹو۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! تاریخ خود کو دوہراتی ھے آج پاکستان جس قدر سہولتکاروں منافقوں اور غداروں میں گھرا ھے شائد کبھی ایسا نہ ہوگا کیونکہ موجودہ دور میں سائنسی آلات بہت جدید ھوچکے ہیں اور عوام کو گمراہ بنانے کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک ٹول موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں اپنے مزموم مقاصد کے حصول کیلئے ھمارے درمیان ضمیر فروشوں کی تلاش اور عوامل نہایت آسان ھوچکے ہیں مگر امریکہ سمیت دیگر قوتیں بھول گئیں ہیں کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ھے اور پاکستانی خفیہ ایجنسیاں ان قوتوں کی سازشوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے کافی ہیں۔ پاکستان مخالف قوتوں کو آئی ایس آئی کی مار کا اندازہ نہیں آئی ایس آئی اپنے دشمنوں سمیت ان کے سہولتکاروں کو ایسی مات دیتے ہیں کہ نسلوں خوف طاری رہتا ھے اور انشاءالله اس بین الاقوامی سازش کا جواب خوب دیا جائیگا بہت جلد عوام اپنے آستینوں میں چھپے سانپوں کو کچل دیں گے۔ یہ سال پاکستان مخالف قوتوں کی ناکامی و نامرادی کا سال ھے اور انشاءالله اگلا سال خوشحالی و شادمانی کا سال شروع ھوجائیگا۔۔۔۔
آئی ایس آئی, مارخور اور پاک آرمی زندہ باد۔ پاکستان پائندہ باد۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی



