اہم خبریںجہلم

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کا رمضان المبارک

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کا رمضان المبارک میں ضلع کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بڑا رمضان پیکج، ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر رمضان پیکج میں تمام اشیاء خورد و نوش پر 10 روپے فی کلو جبکہ مٹن اور بیف پر 50 روپے فی کلو سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 13 آئٹمز عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر ملیں گی۔ ضلع جہلم میں 6 رمضان بازار فنکشنل ہیں ۔ رمضان بازاروں کے اوقات کار صبح 9 بجے سے افطار تک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے اس مہینے میں ہم سب کو نیک نیتی سے رضاکارانہ طور پر کمزور طبقات عوام کو خصوصی ریلیف دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خورد و نوش کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہو گا، رمضان بازاروں کی میں خود نگرانی کروں گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You