سندھ

عنوان:بدترین ‘خبیث ترین اور حرام نسلیں

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان:بدترین ‘خبیث ترین اور حرام نسلیں ۔۔۔!!

سپریم کورٹ از خود نوٹس لیتے ھوئے جو احکامات جاری کرتے آئے ہیں ان پر خود اپنے چہرے پر خاک ملتے ہیں اس کی ایک وجہ خود عدالتوں میں کرپشن اور حرام زادوں کا راج ھے جو عدالتی احاطوں میں بیٹھ کر سرے عام قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہیں تو دوسری جانب نوکرشاہی طبقہ اور اشرفیہ جسثس صاحبان کے احکامات کو پاؤں تلے روند ڈالتے ہیں۔ مقننہ نے کبھی بھی نہ عدالت کو آزاد کیا اور نہ ہی اس کے نظام میں اصلاحات لائی گئیں بلآخر مافیا بے پناہ مضبوط اور ریاست کمزور تر ہوچکی ھے۔ ریاستی ذمہداروں جن میں پولیس’ ایف آئی اے’ سی آئی ڈی و دیگر ادارے جب قانون سے ہٹ کر بدمعاشیاں ظلم و بربریت کریں گے تو مافیا کا خاتمہ کون کریگا۔ سیاسی و نوکرشاہی مافیا سب سے زیادہ طاقتور ھوچکا ھے اس کی روک تھام نہ کی گئی تو ملک مزید نقصان سے دوچار ھوسکتا ھے۔ اٹھارہ ویں ترمیم کے بعد سے سندھ بھر میں مافیا آسمان کو چھو رہا ھے عدالتیں بار ہا بار اس بابت عندیہ دے چکے ہیں مگر ان پر لگام ڈالنے والا کوئی نہیں کیونکہ سندھ حکومت ۔۔۔۔۔

معزز قارئین!! باوثوق ذرائع کے مطابق
کراچی میں کروڑوں روپوں کی گاڑیاں تباہ ہونے کاراز فاش ہوگیا۔ ٹوٹل (پارکو) کے تیل سے لدے ٹینکرز کی ڈمپنگ پوائنٹ کا انکشاف ھوا ھے۔ کراچی کے انڈسٹریل علاقے سائٹ ایریا میں کس طرح ٹوٹل پیٹرول سے بھرے ٹینکرز کو ڈمپنگ پوائنٹ پر لےجایاجاتا ہے جہاں پر خفیہ گودام کا گیٹ کھلتے ہی ٹینکرز اندر داخل ہوجاتے ہیں۔ جہاں پر ایرانی پیٹرول سے مکس کرکے شہر بھر کے پیٹرول پمپس پر خالی کیئے جاتے ہیں۔جس سے شہرکراچی کی عوام کی قیمتی گاڑیوں میں بھرا جاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں گاڑیاں تباہ ہونے لگتی یے۔ ذرائع نے بتایا ھے کہ اس کھیل میں متعلقہ تھانہ کی سرپرستی حاصل ھے جو اس ناجائز عمل کو جاری رکھنے کیلئے معاونین کا کردار ادا کررھی ھے۔ ذرائع کا کہنا ھے کہ کسٹم’ ایف آئی اے’ ایف بھی آر’ اینٹی کرپشن اور دیگر متعلقہ ادارے خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ مافیا کی غیر قانونی عمل کی تصاویر بھی لے لی گئی جو اس کالم کیساتھ شامل کی جارہی ہیں۔۔۔۔معزز قارئین!! حکومتی ادارے جہاں ناکام ھوجاتے ہیں وہیں سے ہمارے قابل ذہین بہادر افواج پاکستان کے ادارے ملک و قوم کی سلامتی اور بہتری کیلئے نیک نیتی کیساتھ آپریشن کرتے ہیں اور مافیا کو جڑ سے اکھاڑ پھیکتے ہیں ۔کراچی میں پھیلے ھوئے مافیا کا خاتمہ بھی نیب سمیت اس ملک سے والہانہ عقیدت و محبت کرنے والے ہی کرسکتے ہیں۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You