سوہاوہ

عاملوں اور جادوگروں سے اپنی امیدیں وابستہ کر لینا کمزور ایمان کی نشانی ہے۔امیر عبدالقدیر

عاملوں اور جادوگروں سے اپنی امیدیں وابستہ کر لینا کمزور ایمان کی نشانی ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

اللہ کریم نے ہر ایک کا رزق،اولاد اور موت کا وقت مقرر فرما دیا ہے۔آج ہم ایمانی طور پر اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ عاملوں اور جادوگروں سے اپنی امیدیں وابستہ کر لیتے ہیں کہ فلاں نے مجھ پر جادو کیا اور میرا رزق بند کر دیا ہے یا فلاں کے عمل سے میری اولا د نہیں ہورہی۔یاد رکھیں یہ شرک ہے اور روز آخرت اس کی معافی نہ ہے۔اپنی تمام امیدیں صرف اور صرف اللہ کریم سے رکھی جائیں۔اور اپنی تمام صلاحیتوں کودین اسلام کے مطابق بروئے کار لاتے ہوئے نتیجہ اللہ کریم پر چھوڑ دیا جائے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بندہ مومن کا ہر عمل اللہ کریم کی خوشنودی کے لیے ہوتا ہے۔اور اس کی سوچ اور عمل تک سیدھی راہ پر آ جاتے ہیں۔جب بندہ صحیح معنوں میں آپ ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہوتا ہے تو توحید الٰہی کے ساتھ ساتھ والدین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آتا ہے۔اس طرح ایک خوبصورت معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ایک بات یہاں قابل ذکر ہے کہ جب ہم اپنی اولادوں کو صرف دنیاوی تعلیم دلاتے ہیں اور وہ تربیت نہیں کرتے جس کا حکم ہمیں دین اسلام دیتا ہے اولاد کی بہترین تربیت کے لیے خود والدین کا باعمل ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کی خوبصورتی کے لیے حیاء بہت اہم ہے۔اور آج کل بے حیائی تک سب سے آسان اور سستی رسائی ہے۔کیونکہ جو طبقہ معاشرے میں بے حیائی پھیلانا چاہتا ہے وہ اس کام میں سرگرم ہے اور کوئی موقع نہیں جانے دے رہا۔ اور یہ اسلام دشمن عناصر ہیں جو ازل سے شیطان کی پیروی کرتے ہوئے اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ایسے ہی مختلف اصول قرآن کریم بیان فرماتا ہے جنہیں اگر معاشرے پر نافذ کر دیا جائے تو ایک خوبصورت معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے اور یہی اصول اگر کوئی اپنے گھر میں اپنے خاندان میں رائج کرے گا ان پر عمل کرے گا تو یہ ساری برکات اور خوبصورتیاں وہ گھر یا خاندان بھی حاصل کر سکتا ہے۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You