اہم خبریںپاکستان

صوابی جلسہ عوامی اسمبلی، جلد اپوزیشن کیساتھ بڑا الائنس بنانیوالے ہیں: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ عوامی اسمبلی ہو گی، جلد اپوزیشن کے ساتھ بڑا الائنس بنانیوالے ہیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ قانون سازی کے خلاف پہلی بار عوامی ری ایکشن ہوگا، اس قانون سازی میں انہوں نے ظاہر کیا ہے کہ پاکستانی قوم کی کوئی حیثیت نہیں، انہوں نے قومی اسمبلی کو ایک ربڑ سٹیمپ بنا دیا، آج صوابی میں جلسہ عوامی اسمبلی ہو گی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی جلسے میں توڑ پھوڑ اور گرفتاریاں انتہائی افسوسناک ہے، ہماری ایک رجسٹرڈ پارٹی ہے اور تینوں اسمبلیوں میں مضبوط اپوزیشن ہے، ہمیں کسی بھی صورت یہ فسطائیت اور حکومت منظور نہیں، حقیقی مالک 25 کروڑ عوام ہیں یہ فیصلہ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ خوش آئند ہے کہ ٹرمپ جمہوری طریقے سے صدر بنا، ہم اپنے ملک میں کسی قسم کی کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے، پاکستان میں ہیومن رائٹس کی وائلیشن ہو رہی ہے، کم از کم انٹرنیشنل کمیونٹی اس پر آواز اٹھائے۔

اسد قیصر نے مزید کہا ہے کہ ہمارا تمام اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ رابطہ ہے، عنقریب اپوزیشن کے ساتھ ایک بہت بڑا الائنس بنانے والے ہیں، آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You