اہم خبریںپاکستان

صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقات، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار

صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقات، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار۔

اعتماد ہے کہ سکیورٹی فورسز اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی جس میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر پاکستان کو ملکی سکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا مسلح افواج اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ملاقات میں صدر مملکت نے سرحدوں کے دفاع اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اعتماد ہےکہ سکیورٹی فورسز اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹا کمیٹی کی ملاقات میں دہشتگردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You