پنجاب

صحافیوں کے پلاٹوں کا معاملہ، متاثرین کی آواز بنے گا افتخار خٹک

صحافیوں کے پلاٹوں کا معاملہ، متاثرین کی آواز بنے گا افتخار خٹک

اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم فاؤنڈیشن اسلام آباد میں سال 2017ء کے دوران پلاٹوں کے حصول کے لیے 191 صحافیوں نے رقم جمع کرائی تھی، تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود متاثرہ صحافیوں کو تاحال پلاٹ الاٹ نہیں کیے جا سکے۔
متاثرہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پلاٹوں کے حصول کے لیے مقررہ رقم جمع کرائی، مگر آج تک انہیں اپنے پلاٹوں سے متعلق حتمی پیش رفت اور الاٹمنٹ نہیں مل سکی۔
صحافیوں کے اس دیرینہ مسئلے کو اجاگر کرنے اور متعلقہ حکام تک ان کی آواز پہنچانے کے لیے صحافی افتخار خٹک نے آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
191 متاثرہ صحافیوں کے پلاٹوں کا مسئلہ کب اور کیسے حل ہوگا؟ ذمہ دار کون ہے؟
ان سوالات کے جوابات کے لیے معاملے کو متعلقہ حکام کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You