اہم خبریںپنجاب

شہزاد سلیم ایک بار پھر ڈی جی نیب لاہور تعینات

شہزاد سلیم کو ایک بار پھر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کا ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے۔

شہزاد سلیم کو نیب لاہور کا ڈی جی لگانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے سابق ڈی جی جمیل احمد کو نیب ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی
شہزاد اکبر اپنا کام کریں، پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت بند کریں، سلیم مانڈوی والا
خیال رہے کہ شہزادسلیم سال 2017سے نیب لاہور میں تعینات تھے، گزشتہ برس شہزاد سلیم کی 4 سالہ کارکردگی کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے تاریخ کی سب سے زیادہ ریکوری ڈی جی شہزاد سلیم کے دور میں کی۔

نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق شہزاد سلیم کے دور میں 7 ارب روپے سے زائد براہ راست اور 77 ارب روپے سے زائد بلواسطہ ریکوری کے علاوہ 60 ارب روپے سے زائد مالیت کے ریفرنس عدالتوں میں دائر کیے گیے۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی

ڈی جی نیب لاہور سمیت 7 افسران کی ترقی کی منظوری

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You