اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف کا چینی اورگندم کی قیمتوں میں اضافے کی رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے اسکینڈل بارے ایف آئی اے رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا، شہبازشریف کہتے ہیں کہ ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ہے، کارروائی ہونی چاہئے۔

شہبازشریف نے رپورٹ کے نکات سامنے آنے کے بعد ردعمل میں کہا کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف جنگ کرنے کے لئے لندن سے آئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اس تہیہ کے ساتھ وطن واپس آیا تھا کہ سیاست اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کرنی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ہے، کارروائی ہونی چاہئے، رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف فرد جرم ہے، دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم جو ای سی سی کے چیئرمین ہیں، اپنے اور اپنے وزیراعلی بزدار کے خلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You