اہم خبریںپاکستان

شناختی کارڈ نمبر ہی مریض کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا۔مصطفیٰ کمال

شناختی کارڈ نمبر ہی مریض کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا۔مصطفیٰ کمال

پاکستان کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا جامع ڈیٹا موجود نہیں جسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر صحت

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ شناختی کارڈ نمبر ہی مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ (ایم آر) نمبر ہوگا اور اس کے لیے کام کررہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نادرا ہیڈکواٹر کا دورہ کیا اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقات کی جس دوران صحت کے نظام میں ایک ایم آر نمبر کے نفاذ کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا جامع ڈیٹا موجود نہیں جسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ سسٹم میں بہتری کے لیے شناختی کارڈ نمبر کو ہی ایم آر نمبر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک کے کسی بھی حصے میں کسی بھی وقت مریض کا مکمل میڈیکل ریکارڈ آن لائن دستیاب ہو جس سے علاج میں آسانی اور درستگی ممکن ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You