اہم خبریںپاکستان

شبر زیدی عہدے سے فارغ، نوشین جاوید چیئر پرسن ایف بی آر تعینات

اسلام آباد: گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کی چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دیدی۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے۔ چئیرمین ایف بی آر کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن کام کر رہی تھیں۔

نوشین جاوید امجد کو اب ریگولر طور پر چئرپرسن ایف بی آر لگایا گیا گیا ہے، نوشین جاوید امجد کو ممبر ایڈمن ایف بی آر سے تبدیل کر کے چئیرمین ایف بی آر لگایا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You