اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

نرگوسا: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک، ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، مارے جانے والوں کی عثمان علی اور وحید کے نام سے شناخت ہوئی۔

ملک دشمن عناصر پر زمین تنگ کر دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا جسے حراست میں لے لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ عثمان علی اور وحید کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے فعال کارکنان تھے، بم بنانے کے ماہر اور دیگر نوجوانوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ دینے میں بھی ملوث رہے۔ اغوا برائے تاوان اور بھتے خوری کی وارداتیں کرنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، دہشتگرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سکیورٹی فورسز پر حملے میں مطلوب تھا۔ اس حملےمیں کیپٹن عمرچیمہ، 2 جےسی اوز اور 3 سپاہی شہید ہوئےتھے جبکہ 4 سپاہی زخمی ہوئےتھے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You