انٹرنیشنل

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج ہلاک۔

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج ہلاک۔

ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہوئے، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You