کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 418 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیل کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ دوارن کاروبار ایک وقت میں انڈیکس 200 پوائنٹس سے اوپر بھی چلا گیا۔
مگر اختتام پر مارکیٹ 418 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 255 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج ہونے والی گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 40 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر صرف ایک پیسہ اضافے سے 160 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپیہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 550 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 350 ہو گئی ہے۔