
سوہاوہ کا واحد کشمیر پارک انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ جانوروں کی آمجگاہ بن چکا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی عوام کے لیے مخیر حضرات کی جانب سے دی گئی کثیر رقم اور سابقہ اے سی سوہاوہ کی ذاتی دلچسپی سے کشمیر پارک کے نام سے ایک پارک بنایا گیا تھا۔ جس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری میونسپل کمیٹی سوہاوہ کو سونپی گئی تھی، تاہم کچھ ہی عرصہ گزرنے کے بعد میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ کے باعث پارک کے جھولے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں وہیں کشمیر پارک جانوروں کی آمجگاہ بن چکا ہے۔
سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی سوہاوہ کی بے حسی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد پارک کے جھولوں کی مرمت کروائی جائے اور پارک کی دیکھ بھال کے ایک عدد سیکورٹی کارڈ تعینات کیا جائے اور پارک کو کھولنے اور بند کرنے کا مناسب وقت مقرر کیا جائے۔
سوہاوہ: سید علی : مشرف کیانی