سوہاوہ حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے فنانس سیکریٹری رفعت محمود زیدی اور پی ٹی آئی ضلع جہلم کے جنرل سیکریٹری اظہر محمود زیدی کا آبائی علاقہ شدید پسماندگی کا شکار.
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ چکوال روڈ سے ملحقہ علاقہ ڈھوک امب تا سرگڈہن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، دو ہائی اسکولز اور بنیادی مرکز صحت کے مرکزی گاؤں سرگڈہن کے رہائشی شدید سفری مشکلات کا شکار،
یاد رہے کہ 2018 کے جنرل الیکشن میں علاقہ بھر کی عوام رفعت محمود زیدی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا تھا،
تاہم اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ حکمرانوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس علاقہ کے عوام کو نظرانداز کر دیا گیا، اہلیانِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاقہ کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل نکال کر عوام کی امنگوں پر پورا اتریں.
ڈھوک آمب: سید سہیل شاہ+ مشرف کیانی