اہم خبریںپاکستان

سول نافرمانی کی کال ملک دشمنی ہے، اسلام آباد پر چڑھائی کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم

سول نافرمانی کی کال ملک دشمنی ہے، اسلام آباد پر چڑھائی کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم

حکومت کو ہدایت کردی ہے کہ اس سازش کے ذمہ داروں کو ثبوتوں کے ساتھ کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور کسی بے قصور کو ہاتھ نہ لگایا جائے۔شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سول نافرمانی کی کال کو ملک دشمنی قرار دے دیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شام میں پاکستانیوں کے انخلا کے لیے وزارت خارجہ اور سفارتخانہ رابطے میں رہا، شام سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کل شام کو لبنان کے وزیراعظم سے بات کی، لبنان میں سفیر کو ہدایات دی گئیں۔ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اہم ہے، آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3.5 فیصد پر آگئی ہے۔وزیراعظم نے سول نافرمانی کی کال کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سول نافرمانی سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی، اسلام آباد پر چڑھائی کرکے ملک کے خلاف سازش کی گئی تھی، حکومت کو ہدایت کردی ہے کہ اس سازش کے ذمہ داروں کو ثبوتوں کے ساتھ کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور کسی بے قصور کو ہاتھ نہ لگایا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You