اہم خبریں

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشز آج شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشز آج صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھول دئیے گئے ہیں۔

سوئی سدرن اعلاميہ کے مطابق سی این جی اسٹيشنز کو 12 گھنٹے کیلئے کھولا گيا ہے۔ سوئی سدرن کے مطابق اتوار کے روز صبح 7 بجے سے اتوار کی رات 7 بجے تک کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کو سی این جی کی سہولت میسر رہے گی۔

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہو رہی ہے۔ انتہائی کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس کی ترسیل میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان کے مطابق ادارہ سی این جی صارفین کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے اتوار کو 12 گھنٹوں کے لیے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھے گا، جب کہ آئندہ کا شیڈول گیس پریشر کے تناظر میں جاری کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You