اہم خبریںبزنس

سستی رہائشوں کی تعمیر پر 90 فیصد ٹیکس ختم کر دیا گیا

لاہور: حکومت نے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے بجٹ میں تعمیراتی شعبے کو دی جانے والی مراعات ذکر کیا جبکہ خاندان کے لئے ایک گھر پر کپیٹل گین ٹیکس کو ختم کر دیا۔

معیشت کی بحالی کے لئے حکومت نے تعمیراتی شعبے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کئے رعایتی ٹیکس نظام متعارف کرایا ہے۔ تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دیا گیا۔

بلڈرز کو ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ دی گئی تاکہ عوام کو سستے گھر میسر ہو سکیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی بلڈر سے اس کی آمدنی کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔ سستی رہائشوں کی تعمیر پر 90 فیصد ٹیکس جبکہ خاندان کے لئے ایک گھر پر کپیٹل گین ٹیکس کو ختم کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے تعمیراتی شعبے کے لئے مراعات بشمول نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لئے وسائل بھی مختص کیے گئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You