اہم خبریںپاکستان

سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ملک سعد شہید پولیس لائن کا دورہ۔

سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ملک سعد شہید پولیس لائن کا دورہ۔

یادگار شہداء پر حاضری دی اور پشاور میں ہونے والے کرکٹ میچ میں پشاور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آج ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور کا خصوصی دورہ کیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پشاور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔شاہد آفریدی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ بعدازاں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد سے ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال اور عوامی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔شاہد آفریدی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ کے دوران پشاور پولیس کی مثالی اور پروفیشنل سکیورٹی انتظامات کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی کی بہترین انتظامات کی بدولت نیشنل اور انٹرنیشنل میچز کا انعقاد بھی پشاور میں کیا جا سکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You